What's On خواتین یونیورسٹی کی طالبات اور اساتذہ کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کا معلوماتی دورہ

خواتین یونیورسٹی کی طالبات اور اساتذہ کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کا معلوماتی دورہ

شعبہ سوشیالوجی خواتین یونیورسٹی کی طالبات اور اساتذہ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا معلوماتی دورہ کیا ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ سوشیالوجی خواتین یونیورسٹی ڈاکٹر صدف، ڈاکٹر عظمیٰ اور لیکچرار صائمہ طالبات کے ہمراہ تھیں ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے طالبات اور اساتذہ کے وفد کو بیورو آمد پر خوش آمدید کہا یونیورسٹی طالبات اور اساتذہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ورکنگ اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 بارے معلومات فراہم کی گئیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف شعبہ جات کا بھی وزٹ کروایا گیا طالبات نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں سے ملاقات کی اور بچوں میں گھل مل گئیں یونیورسٹی طالبات اور اساتذہ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں .رہائش پذیر بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے یونیورسٹی طالبات اور اساتذہ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ورکنگ اور بچوں کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو سراہا

 

Admission Notice Spring 2025


This will close in 28 seconds